اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جن چوروں ،ڈاکوؤں اور غداروں نے ملک کو لوٹا۔۔۔۔وینا ملک آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر برس پڑیں

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سیخ پا ہو گئیں۔وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال تک ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جن چوروں ،ڈاکوؤں اور غداروں نے لوٹا آج ان کو پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے اسمبلی میں بلایا جارہا ہے، اسد قیصر قوم کے ٹیکس کے پیسے سے چلنے والی اسمبلی میں چوروں کو بلا کر آپ ہمیں مایوس کررہے ہیں۔وینا ملک نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیئر خان صاحب یہ قوم صرف اس امید پر بھوکی سوتی رہی ہے کہ ایک دن عمران خان وزیر اعظم بنے گا اور پھراس قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا مگر قوم کو لوٹنے والوں کو پھر سے اسمبلیوں میں بلایا جا رہا ہے قوم آپ کے ساتھ ہے ان کا تگڑا احتساب کریں۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی غریب کیلئے الگ اور امیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب روٹی چوری کرتا پکڑا جائے تو پوری عمر جیل میں گزارنی پڑتی ہے مگر جن کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے روٹی چوری کرنے پر مجبور ہوتا ہے ان کی پروڈکشن آرڈرز کے ذریعے آنیاں جانیاں لگی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…