ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ زندگی کھلی کتاب ہونے کی وجہ سے بریک اپ پر بہت تکلیف ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے کہا تھاکہ میں رنبیر سے ہوئے اپنے بریک اپ کو کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتی، کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد ہی مجھے اپنی اہمیت اپنی سوچ اور اپنی خواہشات کا اندازہ ہوا۔اب نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس بریک اپ بات نہیں کرتی۔
مگر میڈیا نے انہیں اس پر مجبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہاں تک میرے انداز کی بات ہے تو میں کبھی اپنے تعلق کے بارے میں بات نہیں کرتی، میں اس بارے میں بات اس لیے کی کیونکہ میڈیا کو اس میں دلچسپی تھی، میں ہر بار اپنی طرف آنے والی گولی سے نہیں بچ سکتی اور ایسا کرنا اچھا بھی نہیں لگتا، تو بہترین بات یہی ہے کہ جس حد تک کم ہوسکے اتنا شیئر کولوں اور میرا یہ بھی ماننا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم (رنبیر اور کترینہ) اب بھی ایک دوسرے کے لیے احترام رکھتے ہیں اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اسٹار ہونے کی وجہ سے انہیں اس پر بہت تکلیف ہوئی مگر اس وجہ سے انہیں بہتر فرد بننے میں بھی مدد ملی جب ہم دونوں الگ ہوئے، تو میری ایک بہن بھی اس طرح کی صورتحال سے گزر رہی تھی، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی چونکہ دوسروں کے لیے کھلی کتاب ہے تو اس لیے میری انا کو زیادہ تکلیف ہوئی، ہم دونوں نے ایک جیسا درد محسوس کیا، مطالعے کے ذریعے میں نے سکون پایا، میرے دوست بھی بہت معاون ثابت ہوئے، مجھے زندگی کے اس باب پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں اس تجربے سے گزر کر پہلے سے زیادہ باشعور ہوگئی ہوں۔چند ماہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا تھا کہ گرچہ سلمان خان ان کے سب سے بہترین دوست ہیں، مگر بعض مرتبہ وہ کئی دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں انہوں نے شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی تھی، تاہم ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی۔کترینہ کیف نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی۔
مستقبل میں محبت کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جب بھی ضرورت ہوگی، انہیں محبت مل جائے گی۔کترینہ کیف نے وضاحت کی کہ انہیں کہیں بھی، کبھی بھی، کسی سے بھی محبت ہوسکتی ہے اور اس کے لیے کوئی انتظار نہیں کرنا پڑتا۔اداکارہ نے مثال دی
کہ ہوسکتا ہے کہ کبھی کسی ایئرپورٹ پر ان کے ہاتھ سے کتاب گر جائے اور وہ اسے اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں تو عین اس وقت کوئی شخص آکر انہیں کتاب اٹھانے میں مدد دے اور اسی لمحے ان دونوں کی نظریں ایک دوسرے سے ٹکرائیں اور پھر ان میں محبت ہوجائے۔