فلم باجی کا نیا گانا سامنے آگیا جس میں نامور اداکارہ مہوش حیات نے پرفارم کیا

20  جون‬‮  2019

کر اچی(این این آئی)فلم باجی کا نیا گانا سامنے آگیا جس میں نامور اداکارہ مہوش حیات نے پرفارم کیا۔مہوش حیات جو اپنی فلموں میں بلی اور چڑیا جیسے آئٹم سانگز پر رقص کرچکی ہیں، وہ باجی فلم کیلئے گینگسٹر گڑیا بن چکی ہیں۔باجی فلم کے اس آئٹم سانگ کا ٹائٹل گینگسٹر گڑیا رکھا گیا ہے۔

جس میں مہوش حیات تین الگ انداز میں نظر آئیں۔اس آئٹم سانگ کو عثمان خالد بٹ نے تحریر کیا جو اس کے کریٹو ڈائیریکٹر بھی ہیں، گانے کی گلوکاری بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کی ہے۔واضح رہے کہ ان دونوں سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی جانب سے کیے جانے والے آئٹم سانگز کو کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں نامور اداکار حمزہ علی عباسی جو کئی مرتبہ اس قسم کے گانوں کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں، نے اپنے ٹیلنٹ شو کے دوران ایک 16 سالہ لڑکی کو آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔۔یاد رہے کہ پاکستانی فلموں میں مہوش حیات کے ساتھ ساتھ عائشہ عمر، صدف کنول جیسی اداکارائیں آئٹم سانگز پر پرفارم کرچکی ہیں۔فلم ‘نامعلوم افراد’ میں ‘بلی’ اور فلم ‘چھلاوا’ میں ‘چڑیا’ جیسے آئٹم سانگ کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا حال ہی میں بی بی سی ایشیا کو دیے ایک انٹرویو میں آئٹم سانگز کی حمایت میں کہنا تھا کہ میرا خیال ہے فلمیں اس ہی کا نام ہے، آپ ایک جادوئی دنیا بناتے ہیں، آپ رومانس دیکھنا چاہتے ہیں، ڈانس دیکھنا چاہتے ہیں، یہ انٹرٹینمنٹ کا حصہ ہے، میرا نہیں خیال اس میں کوئی برائی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…