اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

خوبصورتی سے زیادہ اپنے فن پر ناز ہے : اداکارہ صباء قمر

datetime 10  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) اداکار ہ صباء قمر نے کہا ہے کہ خوبصورتی سے زیاد ہ اپنے فن پر ناز ہے ، چہرے کے ساتھ دل بھی خوبصورت ہو تو انسان کی شخصیت مکمل ہو جاتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں صورت سے زیادہ سیرت کی قائل ہوں کیونکہ اندر کی خوبصورتی سے ہی انسان کی شخصیت کا نکھار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا لیکن افسوس کہ کچھ نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، میں اس

میں بھی بہتری سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ان لوگوں کے رویے سے ایک نیا تجربہ حاصل ہوا جو شاید میں سالوں حاصل نہ کر سکتی۔ صباء قمر نے کہا کہ کبھی مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتی ،جو بھی اچھا کام کرے گا وہ نمبر ون ہوتا ہے اور اس کے لئے اسے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سمجھوں گی کہ میرا دور ختم ہو گیا ہے تو لوگوں کے کہنے سے پہلے مناسب وقت پر شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…