لاہور( این این آئی) شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نو مولود بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔اداکارہ ندا یاسر ،جویریہ عباسی ،ثناء ،فرزانہ تھیم ،صاحبہ ،جویریہ سعود ،ماریہ واسطی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے آٹھ نو مولود بچو ں کی
ہلاکت دل دہلا دینے والا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کرنے کے بعد غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے ۔ اداکارائوں نے کہا کہ جن مائوں کی گود اجڑ گئی ہے ان کے دکھ کو کوئی اور محسوس نہیں کر سکتا اس لئے انہیں انصاف ملنا چاہیے ۔عوام ہسپتالوں میں صحتیابی کیلئے آتے ہیں لیکن جب سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے کسی کے پیارے کی جان چلی جائے تو وہ اس دکھ کو ساری زندگی نہیں بھلا سکتا ۔