جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

رکن پارلیمنٹ بنتے ہی بھارتی اداکارہ نصرت جہاں نے منگنی کرلی

datetime 2  جون‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے 17 ویں انتخابات میں ریاست مغربی بنگال سے الیکشن جیتنے والی بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ نصرت جہاں روحی نے منگنی کرلی۔نصرت جہاں روحی نے ریاست مغربی بنگال سے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی

ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور وہ لوک سبھا کی نوجوان ترین رکن بھی ہیں۔نصرت جہاں روحی بنگالی، تامل اور تیلگو سمیت بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں سمیت ہندی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔نصرت جہاں روحی ٹولی وڈ یعنی تامل، تیلگو، بنگالی اور مراٹھی زبان میں فلمیں بنانے والی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔وہ گزشتہ ہفتے انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ 28 مئی کو ساتھی اداکارہ مغربی بنگال سے ہی انتخابات جیتنے والی اداکارہ ممی چکربورتی کے ساتھ لوک سبھا پہنچی تھیں اور دونوں اداکاراؤں نے پارلیمنٹ کے باہر کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔دونوں اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اورکئی صارفین نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے تھے کہ لوک سبھا کسی فلم کی شوٹنگ کا مقام نہیں۔لوک سبھا کا پہلے اجلاس ہونے سے قبل ہی نصرت جہاں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر انگوٹھی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کی۔اداکارہ و نو منتخب رکن پارلیمنٹ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نصرت جہاں روحی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے منگیتر نکھل جین کو بھی اس میں مینشن کیا۔اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نصرت جہاں روحی جلد ہی کولکتا کے کاروباری نوجوان نکھل جین سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔خیال رہے کہ نصرت جہاں روحی لوک سبھا رکن منتخب ہونے والی 2 مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں، ان کے علاوہ ان کی ہی ریاست مغربی بنگال سے ساجدہ احمد بھی رکن لوک سبھا منتخب ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…