لاہور(این این آئی)نامور اداکار ببرک شاہ نے لالی ووڈ کی بحالی کا فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے طور پر 5ارب روپے کا فنڈ قائم کرے جسے دیکھ کر نجی شعبہ بھی فلموں پر سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوگا ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری حکومت کی سرپرستی کے بغیر بحرانی کیفیت سے باہر نہیں نکل سکتی ۔ حکومت ابتدائی طو رپر اس
کیلئے 5ارب روپے کا فنڈ قائم کرے اور ہر سال بجٹ میں اس کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں ۔ اس اقدام سے نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہوگا جس سے فلمیں بننے کی تعداد بڑھے گی اورفلم انڈسٹری دوبارہ عروج کی جانب گامزن ہو گی ۔ اس کے ساتھ جدید مشینری کی درآمد پر ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے ۔پاکستانی فلموں کودوسرے ممالک خصوصاً اسلامی ممالک میں پیش کرنے کیلئے سفارتخانوں کے ذریعے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔