بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وکاس بہل ہراسانی کے الزامات سے کلیئر قرار

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کوئین، شاندار اور چلر پارٹی‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں کی ہدایات دینے والے ڈائریکٹر وکاس بہل کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔وکاس بہل پر اکتوبر 2018 میں ان کی فلم کمپنی ’فینٹم‘ کی ملازم خاتون نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔‘فینٹم’ کی خاتون ملازم نے ان پر الزام لگایا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں 2015 میں اس وقت ہراساں کیا جب وہ فلم ‘بمبے ویلوٹ’ کی تشہیر میں مصروف تھے۔خاتون کے مطابق تشہیر کے دوران ہدایت کار نے انہیں متعدد بار نامناسب انداز میں چھوا تھا۔

اس خاتون کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی وکاس بہل پر نامناسب انداز میں ملنے اور نازیبا گفتگو کرنے کے الزامات لگائے تھے۔کنگنا رناوٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ وکاس بہل نے انہیں 20014 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کوئین’ کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا۔کنگنا رناوٹ کے مطابق وہ وکاس بہل سے گلے ملا کرتی تھیں اور ڈائریکٹر انہیں کافی دیر تک بانہوں کے زور سے دبا کر رکھتے تھے، یہاں تک کہ وہ اپنا چہرہ ان کی گردن کے انتہائی قریب لاکر اداکارہ کے بالوں کی خوشبو سونگھا کرتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…