جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بھارتیوں نے فلم ’’بھارت‘‘ پر ہی اعتراض کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتیوں نے سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔بھارت میں پچھلے کچھ عرصے سے ہر نئی ریلیز ہونے والی فلموں پر اعتراض اٹھانے کا نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔

جب بھی کسی سپراسٹار یا بڑے بجٹ کی فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے بھارتی کبھی اس کے نام پر اورکبھی فلم میں شامل کسی ڈائیلاگ پرکوئی نہ کوئی اعتراض اٹھا کر فلم کی ریلیز رکوانے کی کوشش کرتے ہیں، اور اب بھارتیوں کے اعتراض کا شکار ہوئی ہے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’’بھارت‘‘عیدالفطر پر نمائش کے لیے تیار ہے، تاہم نمائش سے چند روز قبل وکاس تیاگی نامی شخص نے فلم کے نام اور فلم میں سلمان خان کے نام’’بھارت‘‘ پر اعتراض کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن (پی ائی ایل) درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں فلم کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلم میں اس نام کے استعمال سے ہماری ثقافت اورسیاسی امیج کو مسخ کیاجارہا ہے، لہذٰا فلم کا نام تبدیل کیاجائے۔ اس کے علاوہ’’بھارت‘‘نام کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیاجاسکتا۔وکاس تیاگی کو صرف فلم کے نام پر ہی نہیں بلکہ فلم میں شامل ایک ڈائیلاگ پر بھی اعتراض ہے جس میں بھارت کا موازنہ کیاگیا ہے، اور اس نے اس ڈائیلاگ کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے ، وکاس کا کہنا ہے کہ اس ڈائیلاگ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔درخواست گزار تیاگی نے مزید کہا یہ فلم سلمان خان کی فحاشی سے بھری ہوئی ہے اور بطور ’’بھارتی‘‘ مجھے لگتا ہے کہ ’’بھارت‘‘ نام فلم کے ٹائٹل اورکردار کے لیے نامناسب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…