جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

رانگ نمبر ٹو، امریکا، کینیڈا اور خلیجی ممالک میں ریلیز کی جائیگی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کے نامور فلم ساز، ڈسٹری بیوٹر اور پروڈیوسر شیخ امجد رشید نے کہا ہے کہ فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ امریکا، کینیڈا، برطانیہ کے علاوہ خلیجی ممالک اور ناروے میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔ شیخ امجد رشید کو پاکستانی فلموں سے عشق ورثے میں ملا ہے ، انہوں نے گزشتہ چند برسوں میں مرتی ہوئی فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے ۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں سے سرمایہ کمایا۔

اور پاکستانی فلموں پر لگایا۔ پاکستانی ہونے کے ناتے شیخ امجد رشیدنے اپنے فنکاروں اور فلموں کو عملی طور پر سپورٹ کیا جبکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات انہیں انڈسٹری کا مسیحا قرار دیتی ہیں۔فلم رانگ نمبر ٹو اور ہیر مان جا کے بارے میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ امجد رشید نے ایک سوال کہ آپ کو پاکستانی فلموں سے اتنا لگائو کیوں ہے، جبکہ آپ نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی ان گنت فلمیں پاکستان میں ریلیز کی ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں سے صرف لگائو نہیں ہے، بلکہ میں عشق کرتا ہوں اور یہ جنون اور عشق مجھے میرے والد سے ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند سے قبل چوپڑا فیملی سے مل کر بہت کام کیا اور پھر پاکستان بننے کے بعد یہاں بھی عملی طور پر پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی و ترویج کیلئے کام کیا، اب ہماری تیسری نسل اس سلسلے میں کام کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے بھی فلموں کی پروموشن میں میرے ساتھ ہیں اور میری پوتی شاعرہ ہی ، گیت بھی لکھتی ہیں اور دوسری تخلیقی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں۔ انہوں نے اپنی شاعری کی کتاب بھی شائع کی ہے۔ رانگ نمبر ٹو کے بارے میں شیخ امجد رشید نے بتایا کہ ہدایت کار یاسر نواز نے مجھے یہ فلم وقت پر مکمل کر کے دی تو بہت خوشی ہوئی۔ اب ہم رانگ نمبر ٹو کو دنیا بھر میں بھارتی فلموں کے مقابلے میں ریلیز کر رہے ہیں۔ یہ فلم پاکستان سمیت امریکا، کینیڈا، برطانیہ،خلیجی ممالک، ناروے اور دیگر ملکوں میں ریلیز کر رہے ہیں۔ اس فلم میں تمام فنکاروں نے جم کر اداکاری کی ہے اور اب تک اس فلم کی بہت شاندار رپورٹ آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم کے فنکاروں کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ انہوں نے رمضان المبارک میں دن رات فلم کی پروموشن میں حصہ لیا اور پاکستان کے کئی شہروں میں فلم کی تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لیا، ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں شامل نیلم منیر، سمیع خان، جاوید شیخ، محمود اسلم، ثنا فخر، یاسر نواز، دانش نواز سمیت تمام فنکاروں نے عمدہ کام کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…