ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے : ثمینہ پیرزادہ

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے ، اگر ہمیں کامیابی کیلئے ماضی سے کچھ اچھا ملتا ہے تو اسے اپنانا چاہیے ،ایک وقت وہ بھی تھا جب شا م کے وقت ٹی وی ڈرامہ لگتا تھا تو گلیاںسنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور بظاہر ڈرامہ انڈسٹری درست سمت میں گامزن ہے

۔تاہم ہمیں اپنے اسکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور کہانی کو اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا اور اسٹیج ، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ہمسایہ ملک کے ڈراموںسے بہت بہتر ہے ۔ ہمیں ایسی کہانیوںکو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشر ے میں بیگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…