جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مہوش حیات نے اداکاری کے بعدکیا کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی سپراسٹار مہوش حیات نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قسمت ازمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان شوبزانڈسٹری کو’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘،’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘جیسی کامیاب فلمیں دینے والی سپراسٹارمہوش حیات نے اپنی صلاحیتوں کومزید اگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کامیاب اداکاری کے بعد وہ اب ہدایت کاری کے میدان میں

قسمت ازمانا چاہتی ہیں۔اس بات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں اس طرح کی انسان ہوں جو کبھی کسی پر کسی بھی چیز کے لیے انحصار نہیں کرتی لیکن اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فنکار کو ہدایت کار پر انحصار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اب میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھنا چاہتی ہوں۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی چیزسے مطمئن نہیں ہوتی اورنہ ہی خوش ہوتی ہوں مجھے نہیں معلوم میں ایسی کیوں ہوں، میں ہمیشہ اپنی بہترین تنقید نگاررہی ہوں، میں اپنا کام بہت دھیان سے دیکھتی ہوں اوراپنے کام پرتنقید بھی کرتی ہوں۔ شاید میری یہی بے چینی میرے کام کرنے کی اشتہا کومزید بڑھاتی ہے اورمجھے اپنے کام کو مزید محنت سے کرنے کی لگن دیتی ہے۔واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ عید الفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔ گزشتہ چند برسوں میں شائقین کو بہترین فلمیں دینے کے باعث اس بار بھی لوگوں نے مہوش کی نئی فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…