لاہور(این این آئی)خوبرو اداکارہ نیلم منیرنے نجی ٹی وی کیلئے مارننگ شو کی میزبانی سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اداکارہ نیلم منیر کو اپنے مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش کی ہے مگراداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ صبح سویرے اٹھنا میرے بس کی
با ت نہیں اور اس لئے میں اس شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتی ۔ یادرہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی عید الفطر پر فلم رانگ نمبر ٹو سینما گھروں کی زینت بن رہی جس میں ان کے ہمراہ سمیع خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ اداکارہ کو اپنی فلم سے بہت تواقعات وابستہ ہیں ۔