لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کر کے مجھے جس قدر شہر ت ملی اس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ،خاص طورپرسیٹ کام ’’بلبلے ‘‘نے مجھے راتوں رات بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ کرنے کی خواہش مند ہوں اور مجھے اس حوالے سے کراچی آرٹ کونسل کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ڈرامے میں اپنا کردار دیکھ کر
میں نے معذرت کرلی ۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف اسی اسٹیج ڈرامے میں کام کروں گی جس میں میری لئے اداکاری کامارجن ہو ۔انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل سے سیٹ کام بلبلے کا کریڈٹ یہ ہے کہ اس میں کام کرنے والے چارو ں اداکاروں کو ملک گیر شہرت حاصل ہوئی حالانکہ اس سے قبل محمود اسلم اور نبیل کئی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اپنی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے اور لوگ پہلے ہی ان کو جانتے تھے مگر اس سیٹکام کی وجہ سے جو شہرت ملی وہ ناقابل بیان ہے ۔