خواجہ سرا اور خواتین کے کردار ادا کرنے والے پاکستانی مرد فنکار

30  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پاکستان کے باصلاحیت اداکار زاہد احمد کے نئے ڈرامے’’عشق زہے نصیب‘‘ میں ان کے کردار سمیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں ڈرامے میں زاہد احمد پہلی بار دوہری شخصیت کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔’’عشق زہے نصیب‘‘ میں زاہد احمد کا کردار سوشل میڈیا پر موضوع بحث بناہوا ہے اور لوگ نہ صرف یہ کردار اداکرنے پر زاہد احمد کو سراہ رہے ہیں۔

بلکہ دوسری طرف یہ بھی کہاجارہا ہے کہ پاکستان شوبز کے مرد فنکار روایتی کرداروں سے ہٹ کر ورسٹائل کرداروں کی طرف جارہے ہیں اور ایک نیاٹرینڈ سیٹ کررہے ہیں۔ تاہم زاہد احمد سے قبل بھی کئی مرد اداکار خواتین کا روپ دھار کر بہترین کرداراداکرچکے ہیں جنہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔پاکستان کے باصلاحیت اداکار معین اختر کی فنکارانہ صلاحیتوں سے کون واقف نہیں، وہ جو بھی کردار اداکرتے تھے اس میں جان ڈال دیتے تھے۔ پاکستانی ڈرامے کی تاریخ میں معین اختر وہ پہلا نام ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں ڈراما سیریل’’روزی‘‘میں خاتون کا کردار نبھایاتھا۔ کامیڈی سے بھرپور اس کردار کو معین اختر نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث امر کردیا۔ ڈراما سیریل ’’روزی‘‘ اپنے وقت کا بہترین ڈراما تھا۔ برسوں گزرجانے کے باوجود آج بھی یہ ڈراما شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتاہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اپنی ورسٹائل اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ٹی وی میں تو منوایاہی ہے تاہم فلم انڈسٹری میں بھی ان جیسا باصلاحیت اداکار کوئی نہیں، جب کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مقبول ترین گیم شو کی میزبانی بڑی کامیابی سے کرتے آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں کئی کردار اداکیے جن میں ایک خواجہ سراکاکردار بھی شامل تھا۔ 2009میں نشر ہونے والے ڈرامے’’وینا‘‘میں فہد مصطفیٰ نے وینا نامی خواجہ سرا کا کردار اس خوبی سے اداکیا تھا کہ لوگ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے تھے۔موجودہ دور میں جس اداکار نے اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنایاہواہے وہ پاکستان کے ورسٹائل اداکار عمران اشرف ہیں۔ حال ہی میں ڈراما سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘میں بھولے کے کردار نے عمران اشرف کو جہاں شہرت کے آسمان پر پہنچادیا وہیں ڈراماسیریل’’الف اللہ اور انسان‘‘میں شمو کے کردار میں انہوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…