ٹی وی سیریل گیم آف تھرونزکے اداکارکٹ ہارنگٹن (جان سنو) شہرت سے بیمار پڑ گئے

30  مئی‬‮  2019

لندن (این این آئی)دنیا بھر میں مشہور ہونے والی ٹی وی سیریل گیم آف تھرونز کے اداکار کٹ ہارنگٹن (جان سنو) ڈرامے کے ختم ہونے کے بعد اب اپنا علاج کرا رہے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے اداکار کے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایچ بی او کی سیریز سے عالمی شہرت پانے والے ’جان سنو‘ ان دنوں زیرعلاج ہیں۔32 سالہ کٹ ہارنگنٹن برطانوی اداکار ہیں جن کے کردار نے ڈرامہ سیریل

گیم آف تھرونز کی آخری قسط میں شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔گیم آف تھرونز سے قبل کٹ ہارنگٹن کی بطور اداکار شناخت سے دنیا ناواقف تھی۔ان کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا کہ ’کٹ نے ڈرامہ سیریل ختم ہونے کے بعد وقفے کو موقعے کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اپنی صحت سے متعلق کچھ ذاتی مسائل پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہارنگٹن کو درپیش مسائل کی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم نیویارک پوسٹ کے ایک کالم میں بتایا گیا ہے کہ ’جان سنو‘ کو گیم آف تھرونز کے اختتام سے دھچکہ لگا ہے اور اب تھکاوٹ، ذہنی دباؤ اور شراب نوشی کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ڈرامہ سیریز کے اختتام سے قبل اداکار امریکہ کے ایک کلینک میں زیر علاج رہے۔خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کی آخری قسط 19 مئی کو ریلیز ہوئی تھی اور اس کو صرف امریکہ میں ریکارڈ ایک کروڑ 93 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔کٹ ہارنگٹن نے گیم آف تھرونز میں ہی کام کرنے والی ایک ساتھی اداکارہ روز لیزلی سے سنہ 2018 میں شادی کی تھی ۔ انہوں نے ورائٹی میگزین کو بتایا تھا کہ شہرت کے ساتھ زندہ رہنا بہت مشکل ہے اور ڈرامے سے ان کو جو توجہ ملی وہ ’خوفناک‘ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…