جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان نے کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کر دی

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کرنے اسپتال پہنچ گئیں ۔گزشتہ روز ماہرہ خان نے کورنگی کے انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور اپنی مداح ندا کی خواہش پوری کرتے ہوئے اْن سے ملیں اور بات چیت کی ۔ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ندا کے لیے ایک پیغام میں لکھا کہ ندا بہت مضبوط لڑکی ہے، وہ کبھی خودکو کمزور محسوس نہیں کرتی ،وہ صرف اْس وقت کمزور ہوجاتی ہے جب اپنی ماں کواپنے لیے رو تے

ہوئے دیکھتی ہے۔ماہرہ نے سب سے ندا کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ندا کی ہر خواہش پوری ہو، ان کو صحت اور خوشحال زندگی نصیب ہو۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق کی مالک ہیں، اپنے مداحوں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں۔وہ آئے دن سماجی کاموں میں حصہ لیتی نظر آتی ہیں، خاص کرخواتین اوربچوں کے حقوق کے لیے بھی متحرک رہتی ہیں۔ماہرہ خان کی آمد پر اسپتال انتظامیہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…