لاہور ( این این آئی)فلم اور ٹی وی کے خوبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ انسان کو کامیابیوں سے زیادہ اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، تنقید برائے تنقید کی بجائے مثبت تنقید ہونی چاہیے تاکہ غلطی کرنے والا اپنی اصلاح کر سکے ۔ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ پہچان بنانے کیلئے انسان کو محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور جو شخص ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خاموشی اختیار کرلیتا ہے۔
اس کیلئے اگلے راستے بند ہو جاتے ہیں ، جن لوگوں نے بھی اپنی ناکامیوں سے سیکھنے کے بعد جدوجہد جاری رکھی وہ لوگ بالآخر اپنی منزل پا لیتے ہیں۔ احسن خان نے کہا کہ شوبز میں نئے آنے والے اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں بھرپور مواقع ملنے چاہئیں۔حسد میں تنقید برائے تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس میں مثبت پہلو ہونا چاہیے تاکہ غلطی کرنے والا اپنی اصلاح کر سکے اور یہ بھی بہت بڑی نیکی ہے ۔