بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی انتخابات میں کامیاب معروف فنکارو ں کو سیلفیاں لینا مہنگا پڑ گیا ، مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا انتخابات میں اس بار جہاں سمرتی ایرانی، ہیما مالنی اور کرن کھیر جیسی ماضی کی مقبول اداکارائیں کامیاب ہوئی ہیں۔وہیں اس بار نوجوان اداکارائیں بھی پہلی بار کامیاب ہوئی ہیں۔اس بار لوک سبھا کے انتخابات جیت کر رکن اسمبلی بننے والی

اداکاراں میں ممی چکربورتی اور نصرت جہاں روحی بھی ہیں جو دونوں ریاست مغربی بنگال سے جیتی ہیں۔دونوں اداکارائیں بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں کی نامور اداکارائیں ہیں اور دونوں نے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی)کی ٹکٹ پر انتخابات جیتے۔بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد پہلی بار لوک سبھا رکن منتخب ہونے والے دیگر ارکان کی طرح اداکارہ ممی چکربورتی اور نصرت جہاں روحی بھی لوک سبھا پہنچیں۔دونوں اداکارائوں نے لوک سبھا کی عمارت کے باہر آفیشل کارڈز کے ساتھ کھینچوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور مداحوں سے اپنی خوشی شیئر کی۔تاہم دونوں اداکارائوں اور نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کو لوک سبھا کے باہر کھینچوائی گئی تصاویر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، مداحوں نے تصاویر میں اداکارائوں کے لباس کو نامناسب قرار دیا۔دونوں اداکارائوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا لوک سبھا میں پہلا دن ہے، ساتھ ہی انہوں نے ووٹ دینے والے اپنے حلقے کے ووٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔تصاویر میں اگرچہ بظاہر اداکارائوں نے کوئی نامناسب لباس نہیں پہنا تاہم مداحوں نے ان کے لباس پر تنقید کی اور اداکارائوں کو یاد دلایا کہ وہ کسی فلم کی شوٹنگ کی جگہ پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی حدود میں ہیں۔کچھ مداحوں نے اداکارائوں کو یاد دلایا کہ پارلیمنٹ فلمی جگہ نہیں بلکہ یہ وہ ادارہ ہے جہاں آپ اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے سمیت وہاں قانونی سازی کریں گی۔زیادہ تر مداحوں نے اداکارائوں کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں اس طرح کا لباس نہیں پہننا چاہیے تھا۔خیال رہے کہ ممی چکربورتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتا کے نواحی حلقے جداوپور سے آل انڈیا ترینمول کانگریس کی ٹکٹ پر انتخاب جیتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…