ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے : احسن خان

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ابھی تو اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔اداکار احسن خان دیگر شوبز ستاروں کی طرح رواں سال نجی ٹی وی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں۔

تاہم شوبز سے وابستہ افراد کا رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا موضوع ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پرزیر بحث رہا ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اداکاروں کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کرنی چاہئے۔اسی حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے اپنے دل کی باتیں کہیں۔ انہوں نیہاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح رمضان ٹرانسمیشن کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہیں اسلام کے بارے میں ابھی مزید سیکھنا باقی ہے۔احسن خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں اسکالر بننے کی اداکاری کررہاہوں، بلکہ میں اسکالرز اورناظرین کے درمیان ایک پْل کاکام کرتا ہوں اور اسکالرز سے ایسے سوالات کرتا ہوں جس میں لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے۔کئی لوگوں کی جانب سے شوبزفنکاروں پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے پر تنقید کرنے کے حوالے سے احسن خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ میں ایک اداکار ہوں اسلیے اچھا مسلمان نہیں ہوں، لیکن کسی کو بھی میرا احتساب کرنے کا کوئی حق نہیں، میں ایسے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہیں یہ سوچنیکا حق کس نے دیا کہ میں کیسا مسلمان ہوں۔ احسن نے کہا ہمیں لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنے کی اور زندگی کے ہرمعاملے میں لوگوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…