بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکار زاہد احمد کو نئے ڈرامے ’’عشق زہے نصیب ‘‘میں پہچاننا لگ بھگ ناممکن

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)زاہد احمد معروف اداکار ہیں مگر نئے ڈرامے ’’عشق زہے نصیب ‘‘میں ان کو پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔زاہد احمد اس ڈرامے میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو اسپلٹ پرسنٹلٹی ڈس آرڈر (ایک شخصیت میں کئی شخصیات کی موجودگی) کا شکار ہے۔زاہد احمد نے کہا کہ میں ڈرامے کی کہانی کے بارے میں تو زیادہ نہیں بتاسکتا، بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر انسان کو محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اور یہ اس کا حق ہوتا ہے، مگر جب معاشرہ بنیادی حقوق دینے سے انکار کردیتا ہے، تو آپ کچھ ایسا بن جاتے ہیں، جس سے ڈر لگتا ہے۔مومل پروڈکشنز کے اس ڈرامے کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ فاروق رند نے ہدایات دی ہیں۔زاہد احمد کا کہنا تھا فاروق رند ہماری انڈسٹری کے بہترین ڈائریکٹر ہیں اور یہ میرا ان کے ساتھ چوتھا ڈرامہ ہے اور ہر بار کا تجربہ پہلے سے بہتر ثابت ہوا، میرے خیال میں وہ بھی میرے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔اس ڈرامے میں زاہد احمد اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ سونیا حسین اور سمیع خان بھی موجود ہیں۔اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے زاہد احمد کا کہنا تھا ‘ میں ہمیں چیلنجنگ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، اور یہ ایک اچھا چیلنج تھا، اس طرح کے موضوعات پر لوگ بات نہیں کرتے مگر کچھ بہادر افراد جب اکھٹے ہوتے ہیں تو کچھ بھی بدل دیتے ہیں اور ایسا ہی ہم نے کیا ہے۔ان کا کہنا تھااب یہ ناظرین پر ہے کہ ان کو کتنا پسند آتا ہے، میں زیادہ توقعات تو نہیں رکھتا مگر مجھے امید ہے کہ لوگ اس حقیقت کو سراہیں گے ہم نے ایک مسٹری تھرلر کو اسکرینز پر لانے کے لیے جرات مندانہ اقدام کیا ہے۔’’عشق زہے نصیب ‘‘عید الفطر کے بعد نشر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…