کترینہ کیف کا اپنی پروڈکشن کمپنی بنانے کا اعلان

26  مئی‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)ایک زمانہ تھا جب بولی وڈ کی اداکارائیں سب سے زیادہ توجہ اپنی اداکاری اور زیادہ سے زیادہ بہتر فلموں کی آفرز ملنے پر رکھتی تھیں تاہم آج اداکارائیں اپنے کیریئر کو صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں رکھتی۔اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی کامیاب اداکارائیں دوسرے کاروبار میں بھی اپنا نام منوانے میں مصروف ہیں۔جیسے کوئی کپڑوں کا برینڈ لانچ کررہا ہے تو بہت سی اداکارائیں اپنی پروڈکشن

کمپنیز بنارہی ہیں۔جیسے دپیکا پڈوکون اداکاری کے ساتھ ساتھ ملبوسات کا برینڈ اٹس آل اباؤٹ یو، ڈپریشن کی فاؤنڈیشن لیو، لو، لاف اور پروڈکشن کمپنی ’’کا‘‘ کے ساتھ کیریئر میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ویسے ہی کئی اور اداکارائیں ہیں جو پروڈکشن کمپنی بنانے کے ساتھ پروڈیوسر بن چکی ہیں۔پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کے بعد اب اداکارہ کترینہ کیف بھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بننے جارہی ہیں۔کترینہ کیف نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہیں جو رواں سال کے آخر تک سامنے آجائے گی۔اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم’’بھارت‘‘ کی تشہیر کے دوران کترینہ کیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں اپنی پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہوں اور رواں سال کے آخر میں یہ سامنے آجائے گی، مجھے امید ہے کہ میں ان پروجیکٹس کی پروڈیوسر بن سکوں، جن کی ٹیمز کے ساتھ میں رابطے میں ہوں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے فرانسیسی فلم ’’ہی لوز مو ہی لوز می ناٹ‘‘ بنانے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں، تاہم اب تک اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوا۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اس فرانسیسی فلم پر میں کافی وقت سے کام کررہی ہوں، میں اس فلم کی پروڈیوسر بننا چاہتی ہوں، امید ہے کہ اس سال اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوجائے گا۔یاد رہے کہ کترینہ کیف کی فلم ’’بھارت‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…