نیویارک(این این آئی)دنیا جس تیزی سے ترقی کررہی ہے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی اْتنی ہی تیزی سےجدید ٹیکنالوجی، گرین اسکرین اور سی جی آئی (کمپیوٹر جینیریٹڈ امیجری) کی طرف بڑھتی جارہی ہے جہاں اسپیشل ایفیکٹس اور گرافک ڈیزائننگ کے ماہرین شائقین کے سامنے اسکرین پر ایسا منظر نامہ پیش کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ان گرافکس اوراسپیشل ایفیکٹس کے ذریعے انسانوں کو ہوا میں اڑتاہوا، خلا
میں انسانوں اور ایلین کے درمیان جنگ، خونخوار اورغیر معمولی جسامت والے جانوروں پر انسانوں کو سواری کرتے ہوئے اور سونامی سے دنیا کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایاجاتاہے۔ تاہم اسکرین پر پیش کیے جانے والے ان منظرناموں کے پیچھے کی حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے۔ اربوں کا بزنس کرنے والی ہالی ووڈ فلموں کی تصاویر دیکھ کر شائقین اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ سب کچھ حقیقت نہیں بلکہ اینیمیشن اور گرافکس کا کمال ہے۔