جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی انتخابات ختم ہوتے ہی مودی کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز پہلے دن کتنے کروڑ کمائے؟جانئے

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن )بھارت میں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات ختم ہوتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم کو ریلیز کردیا گیا۔ابتدائی طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم پی ایم نریندر مودی کو بھارتی انتخابات سے کچھ دن قبل 5 اپریل کو ریلیز کیا جانا تھا۔تاہم حریف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد بھارتی الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد

فلم کی نمائش ملتوی کردی گئی تھی۔نمائش موخر کرنے کے بعد فلم کی ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ اسے انتخابات کے ختم ہوتے ہی ریلیز کردیا جائے گا۔فلم کی ٹیم نے پی ایم نریندر مودی کو 24 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے بھارت بھر میں ریلیز کردیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر فلم نے ریلیز کے پہلے دن 5 کروڑ کے لگ بھگ کی رقم بٹوری جو اتنی اچھی کمائی نہیں، تاہم امکان ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔تاہم دوسری جانب فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد فلم کی اہمیت کم ہوگئی اور اب نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے لیے راہ ہموار ہونے کے بعد اسے لوگ کم دیکھیں گے۔ہدایت کار اومنگ کمار کی اس فلم میں نریندر مودی کا کردار وویک اوبرائے نے ادا کیا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بومن ایرانی، منوج جوشی، زرینا وہاب اور برکھا سنگپتا سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔پی ایم مودی کا ٹریلر مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا جس پر کئی لوگوں نے اعتراضات کیے گئے تھے اور فلم کی ٹیم پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…