کراچی(این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ’ہاں‘ کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کے گیم شو’جیتوپاکستان‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا،
ماہرہ اورفہد کو پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جبکہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’بولو ہاں کہ نا‘جس پر ماہرہ خان نے ’ہاں‘کہتے ہوئے ان کیساتھ کام کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔