لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ کب میری کون سی ویڈیو وائرل ہوجائے۔اداکارہ نیلم منیر نئی نسل کے مشہور فنکار سمیع خان کیساتھ ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں۔ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میرا کسی فنکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، مہوش حیات اور اظفر رحمان میرے فوٹو شوٹنگ پر آئے اور میرے لئے پھولوں کے تحائف بھی لائے، میں ان دونوں کی فلم کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ ان کی
فلم بھی کامیاب ہو۔انہوں نے کہا کہ میری سکرین کیمسٹری سمیع خان کیساتھ بہت اچھی ہے، ان کے ساتھ کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہوں، ایک کمرشل کے شوٹ کے دوران انہوں نے مجھے سیڑھیوں سے گرنے سے بچایا بلکہ میری جان بچائی۔انہوں نے فلم رانگ نمبر 2 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں پانچ گیت شامل ہیں، ایک شادی کا زبردست گانا بھی ہے جو فلم بینوں کے دل جیت لے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری دوسری فلم ہے ، فلم کی پروموشن کیلئے پنجاب کے چھوٹے چھوٹے شہروں کا رخ کرینگے ۔