جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

روک بینڈ ’جنون‘ کا 15 برس بعد کرکٹ کے متوالوں کیلئے ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جنوبی ایشیا کے مشہور صوفی روک بینڈ ’جنون‘ نے 15 برس بعد ایک بار پھر نیا گانا بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ کرکٹ کے متوالوں کیلئے ہوگا۔90ء کی دہائی میں دھمال اور صوفیانہ گیتوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بینڈ ’جنون‘ نے لازوال

گیتوں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں اپنا نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور میوزک انڈسٹری میں بھی صوفی روک گیتوں کی بنیاد بھی جنون بینڈ نے ہی رکھی۔جنون بینڈ نے اپنے کیریئر میں سیونی، جذبہ جنون، یار بنا دل میرا نہیں لگدا، گھوم تانا اور گرج برس جیسے کئی مشہور گیت گائے تاہم 2008ء میں یہ بینڈ متحد نہ رہ سکا اور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ سال یہ بینڈ پی ایس ایل میں ایک ساتھ نظر آیا جس کے بعد سے یہ خبریں سننے میں آرہی تھیں کہ یہ جنون بینڈ 15 سال بعد ایک ساتھ نیا گیت بنانے جارہا ہے۔جنون بینڈ کی جانب سے یوٹیوب پر بالاآخر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے ایک بار پھر 15 سال بعد متحد ہوکر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو متحد کرنے کیلئے ہم اکٹھا ہوئے ہیں جوکہ رواں سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور حمایت اور مورال بلند کرنے کیلئے بنایا جارہا ہے۔علی عظمت نے یہ بھی کہا کہ یہ گیت تمام پاکستانیوں کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…