لاہور(این این آئی) سرائیکی وپنجابی کے معروف فوک گلوکاروسیم اخترکیانی کی گائی ہوئی نئی منقبت’’یاعلی مولا‘‘نے ریلیزہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،اس منقبت کو اب تک ہزاروں کی تعدادمیں لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں،منقبت کو چندروزقبل ہی معروف ریلیزنگ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر اپ لوڈکیا تھا ،اس منقبت کو معروف شاعر ایم اے تبسم نے لکھا ہے جبکہ اس کی دھن استادجاویدخان وزیرآبادی نے بنائی ہے ،وسیم
اخترکیانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی گائی ہوئی منقبت کو بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے ،انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں کچھ نئے گیتوں کی ریہرسلزکرنے میں مصروف ہیں جنہیں بہت جلد ریکارڈکیا جائے گا،وسیم اخترکیانی نے مزیدکہا کہ انہیں گائیکی کا شوق بچپن سے ہی تھا وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا ،اب دنیا بھرمیں پھیلے ہوئے ان کے لاکھوں پرستار ہیں ،جن کی محبت سے آج بھی وہ گیت ریکاردکروارہے ہیں۔