لاہور(این این آئی)اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ کسی کی اصلاح کرنے سے قبل ہمیں اپنے عمل کو ٹھیک کرنا چاہیے تبھی ہم کسی کو متاثر کر سکتے ہیں ،رمضان المبارک میں ہم روزے نماز اور نیکی کے کاموں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور اصل میں یہ باقی سال کیلئے ایک مشق ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ رمضان
المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور ہم باقی سال بھی اسی ڈگر پر چل کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماہ مقدس کے احترام کا پورا خیال رکھنا چاہیے اور بری عادات کو ترک کرنے کی کوشش کرنی چاہئیں اور میرا دعوی ہے کہ اس مہینے کی برکت سے انسان اپنی کوششوں میں کامیاب رہتا ہے۔