منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

اے آررحمان کی کانز فیسٹیول میں افطاری کرنے کی تصویروائرل

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی) آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹراے آررحمان کی کانز فلم فیسٹیول کے دوران افطاری کرنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دنیا بھرمیں اپنے بہترین میوزک کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے آسکرایوارڈ یافتہ موسیقارو ہدایت کاراے آر رحمان ان دنوں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفیسٹیول میں موجود ہیں۔اے آررحمان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئرکی ہے جس میں وہ ایک ہوٹل میں بیٹھ کرافطاری کررہے ہیں۔ انہوں نے افطاری کا وقت بھی مداحوں کے ساتھ شیئرکیا جو8 بج کر51

منٹ ہے۔اے آررحمان بالی ووڈ کے معروف موسیقارہیں لیکن اس کے باوجود بہت سادہ انسان ہیں جس کی مثال ان کی گردش کرنے والی تصویر ہے جس میں وہ افطاری کے لوازمات پکوڑے، فروٹ چاٹ اورفرائیڈ چیزوں کے بجائے صرف سیب کے جوس اورسلاد کے ساتھ افطاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اے آر رحمان 72 وین کا نز فیسٹیول میں اپنی فلم’لے مسک‘کی تشہیر کے لیے موجود ہیں جس کی ہدایت کاری کے فرائض انہوں نے خود انجام دئیے ہیں۔ فیسٹیول میں ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…