اپنے کام سے کام رکھو : عاصم اظہر کا مداح کو کرارہ جواب

22  مئی‬‮  2019

کراچی (این این آئی)گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب دے دیا۔گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ سب نے افطاری میں کیا کھایا ؟ انہو ں نے اپنی افطاری کا بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے

بریانی کھائی تھی۔گلوکار کی پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر چل رہا ہے؟سوشل میڈیا صارف موئید مغل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’تْو اپنے کام سے کام رکھ ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتائو-ان دنوں سوشل میڈیاپر گلوکارعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی کے چرچے ہیں۔ گہری دوستی سوشل میڈیا پر تو نظر آتی ہی ہے، بیشتر تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ شریک ہوئے جبکہ دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں کراچی میں منعقد فیشن ویک میں نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات پہنے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی جوڑی ان کی خوبصورت دوستی کے باعث لوگوں کی توجہ کی مرکز رہی تھی۔عاصم اور ہانیہ کی سوشل میں میڈیا میں مقبول ہوتی دوستی کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں جبکہ بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…