رنویر سنگھ مجھے ہر فیشن میں ہر دن اچھے لگتے ہیں : دیپیکا پڈوکون

20  مئی‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی خوبصور ت جوڑی دیپ ویرعموماً ہر تقریب میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور سبھی کی توجہ اپنی طرف مرکوز کئے رکھتے ہیںمگر گزشتہ ہفتے ہونے والے کانز فلم فیسٹول میں صرف دیپکانے ہی شرکت کی جس پر ہر کوئی حیران ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ رنویر سنگھ کانز میں دیپکاکے ساتھ کیوں نظر نہیں آئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کو پدماوت، رام لیلا اور باجی رائو مستانی

جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے اداکادیپکاپڈکون اور رنویر سنگھ دونوں ہی اپنے فیشن اسٹائل میں اپنی مثال آپ ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ دیپکاجب بھی ریڈ کارپٹ پر آتی ہیں بس چھا جاتی ہیں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہی جاتی ہیں۔رنویر سنگھ اس معاملے میں تھورے مختلف ہیں اورآئے دن اپنے نت نئے ملبوسات ،رنگوں اور اپنے پْر جوش لائف اسٹائل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ دیپکا پڈکون سے میڈیا کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ رنویر سنگھ نے آپ کے ساتھ کانز میں شرکت کیوں نہیں کی؟ جس کے جواب میں دیپکانے کہا کہ رنویر سنگھ کاسنکی یعنی احمقانہ فیشن سینس ہونے کی وجہ سے وہ اْن کے ساتھ میٹ گالا تو جاسکتے ہیں لیکن کانز کے ریڈ کارپٹ پر نہیں۔ دیپکا نے مزید کہا کہ رنویر سنگھ مجھے ہر فیشن میں ہر دن اچھے لگتے ہیں۔فلم چھپاک کی اداکارہ دیپکا پڈکون نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ’ ریڈ کارپٹ پر یا تو آپ چھا جاتے ہیں یا گھر جاتے ہیں۔واضح رہے کہ دیپکا پڈکون اپنی اگلی فلم ’چھپاک‘ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں ، فلم اگلے سال 10 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…