بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رنبیرکپور سے بریک اپ پر کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے تعلق کو ختم ہو ئے  تقریباً 3 سال کا عرصہ گزر گیا ہے جس پر پہلی مرتبہ کترینہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔کترینہ کیف نے ایک میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے اپنے اور رنبیر کے تعلق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے اپنے اور رنبیر کے بریک اپ سے بہت کچھ

سیکھا ہے اور میرے لیے یہ مثبت اقدام ثابت ہوا ہے۔فلم فطور کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ اب اْن کی زندگی 80 فیصد کام اور 20 فیصدذاتی زندگی پر مشتمل ہے، کترینہ نے کہا کہ زندگی میں آپ کا ہر چیز پر اختیار نہیں ہوتا ہے، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں جسے وقت پر سنبھال لینا ہی اچھا ہوتا ہے، اور میں اسے مثبت لیتی ہوں، زندگی میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔باربی ڈول نے مزید کہا کہ میں نے جذباتی طور پر بہت بْرا واقت دیکھا ہے ، یقیناً بریک اپ بْرا ترین وقت ہوتا ہے اور آپ کو توڑ دیتا ہے اور میں نے یہ سب محسوس کیا ہے، مگر میں اسے سیکھنے کا عمل قرار دوں گی۔2 منٹ ذرا بیٹھ کر سوچیں کیا آپ ایسے زندگی گزار سکتے ہیں؟ نہیں نا! بس خدا پر یقین ہو تو آپ سب برداشت کر جاتے ہیں اور اچھا محسوس کرتے ہیں۔جبکہ دوسری طرف فلم برفی کے ہیرو رنبیرکپورکو بھارتی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی شکل میں نیا پیار مل گیا ہے اور ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ اپنی اگلی فلم’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی جوکہ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…