لاہور( این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج کے دور میں سچی محبت کرنے والے آٹے میں نمک کے برابر ہیں ، میں جس سے شادی کروں گی اسی سے محبت بھی کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے زمانے میں سچی محبت صرف کتابوں میں ملتی ہے جبکہ حقیقت میں یہ پاکیزہ جذبہ نا پید ہو چکا ہے ۔ نیلم
منیر نے کہا کہ میں محبت کے خلاف ہوں اور نہ اسے برا سمجھتی ہوں لیکن مجھے ایسے لوگوں سے سخت نفرت ہے جو اس کی آڑ میں منافقت کرتے ہیں ۔ محبت جیسے پاکیزہ جذبے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے گھر والوں سے گہری محبت ہے لیکن جس محبت کی بات کی جارہی ہے میں جس سے شادی کروں گی اسی سے محبت بھی کروں گی ۔