لاہور(این این آئی)گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں اور وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ،صوفیانہ کلام کی اپنی ہی ایک زبان ہے جسے بہت کم لوگ سمجھتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں صنم ماروی نے کہا کہ صوفیانہ کلام اندر کے سچ اور عاجزی کے بغیر پیش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس کی اپنی الگ زبان
ہے اور میرے خیال میں اسے صحیح سمجھنے والو ں کی تعداد بہت کم ہے ۔ گلوکارہ نے کہا کہ عابدہ پروین کی گائیگی سے بے حد متاثر ہوں اور میں انہیں اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ۔ جب تک فن گائیکی سے منسلک ہوں میں ان کی پیروی کرتی رہوں گی ۔ صنم ماروی نے کہا کہ شوہر کی سپورٹ حاصل ہے اور میری کامیابیوں میں ان کا بھی بڑا کردار ہے ۔