جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکارشمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کے ساتھ کانزفیسٹیول کا حصہ بنیں گے

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)رواں سال پاکستانی کے باصلاحیت اداکاروہدایت کارشمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان نے کانز ریڈ کارپٹ پرپاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ رواں برس پاکستان کے باصلاحیت اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ 72 ویں کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں گے۔ شمعون عباسی نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کانز فیسٹیول میں

شرکت کی تصدیق کی۔شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین ، اومان اور قطر میں ریلیز کی جائیگی، تاہم اس فلم کو پاکستان میں ریلیزنہیں کیا جائے گا۔شمعون عباسی نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرزکو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز صرف کمرشل اور مصالحہ فلموں کی قدرکرتے ہیں۔ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جو لگا بندھا معیاربنارکھا ہے میں اس روایت کو اپنی فلم دنیا بھر میں ریلیز کرکے توڑنا چاہتاہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…