جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’پھنے خان‘‘ میں ایشوریا کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، مہوش حیات

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’پھنے خان‘‘اور ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے بالی ووڈ پر پاکستانی فلموں کو ترجیح دی۔فلم’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘، ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ اور ’ایکٹران لا‘جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔

مہوش حیات نے بیک ٹوبیک سپر ہٹ فلمیں دے کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو کامیابی کے لیے بالی ووڈ کی ضرورت نہیں۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ انہیں دیگر پاکستانی فنکاروں کی طرح بالی ووڈ سے کام کی پیشکش نہیں ہوئی تاہم انہوں نے بالی ووڈ کے بجائے پاکستان میں کام کرنے کو ترجیح دی۔اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے تمغہ امتیاز کے دوران ہونے والے تنازعات اور بالی ووڈ پیشکش سے متعلق کھل کر بات کی۔ مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں تمغہ امتیاز ملنے کے اعلان کے بعد جس طرح میڈیا ا ور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا اس چیز نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ کے دروازے بند ہونے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ہمارے اداکار جو بالی ووڈ میں جاکر کام کرتے ہیں انہیں وہاں وہ عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے فنکار اپنی فلموں کے پریمیئر تک میں شریک نہیں ہوسکے جس کی مثال سجل علی ہیں جنہوں نے فلم ’مام‘ میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا لیکن وہ نہ تو فلم کی تشہیر میں حصہ لے سکیں اورنہ ہی پریمیئر میں۔ یہ بہت افسوسناک بات ہے کیونکہ عزت نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ ہمیں اپنے سینماؤں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے یہاں بہترین ہدایت کار ہیں، ہماری فلمیں بہت اچھی ہیں۔مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں رہ کر پاکستان کے لیے کام کرناچاہتی ہیں اور یہی ان کا فیصلہ ہے۔ دوران انٹرویو جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں اداکارہ ہماقریشی اور’’پھنے خان‘‘ میں ایشوریارائے کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ دونوں کردار ٹھکرادئیے کے جواب میں مہوش نے کہا فلم ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں انہیں اداکار ارشد وارثی کے ساتھ ایک سین پر اعتراض تھا جس پر انہوں نے اس سین کو فلم سے ہٹانے یا اس میں تبدیلی کے لیے کہا لیکن ان کی یہ بات ماننے سے انکار کردیا گیا جس کے باعث انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…