اداکارہ ہانیہ عامرنے مداحوں سے یاسرحسین کو تنگ نہ کرنے کی درخواست کر دی

17  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامراوریاسرحسین کے درمیان سوشل میڈیا جنگ اب اختتام ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے جہاں ہانیہ نے اپنے مداحوں سے یاسر حسین کو مزید تنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔گزشتہ چند روزسے سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر، یاسر حسین اور ان کی تکرارٹرینڈ کررہی ہے۔ اس جھگڑے کی شروعات ہانیہ عامر کی دو تصاویرسے ہوئی تھی۔

جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور دانوں کا ذکر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارپرسوالات اٹھائے تھے۔جہاں ہانیہ کواس پوسٹ کی وجہ سے سراہا گیا وہیں یاسرحسین نے نہایت غیرسنجیدہ مذاق کرتے ہوئے انہیں دانے دار قراردیا جس پر ہانیہ عامر، سوشل میڈیا صارفین اورشوبزکے دیگرفنکاروں نے یاسرحسین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بے ہودہ مذاق کرنے پرکھری کھری سنائیں۔ سوشل میڈیا کی جانب سے یاسر حسین کو ٹرول کرنے اوران پر تنقید کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنے پرستاروں سے یاسرحسین کو مزید تنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کوتنگ کرنا صحیح بات نہیں ہے اور مجھے معلوم ہے وہ تمام لوگ جو مجھے فالو کرتے ہیں اس طرح کے طرزعمل کو بڑھاوا نہیں دیں گے۔ہانیہ نے کہا کہ اگر میں اپنے پرستاروں کو کسی کے ساتھ برا کرنے سے نہیں روکوں گی تو منافق کہلاں گی۔انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ وہ کبھی بھی کسی کوتکلیف پہنچانا نہیں چاہتی تھیں۔ ہانیہ نے اپنی اسٹوری اورسوشل میڈیا پر چل رہے اس جھگڑے کا اختتام ایک مثبت پیغام کے ساتھ کرتے ہوئے کہا چلو مثبت باتیں کرتے ہیں اوران لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو منفی سوچ کے حامل ہیں ہم ایسے لوگوں کو صرف کہہ سکتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط، لیکن پھر بھی اگر وہ آپ کی بات نہیں سنتے تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں صحیح راستہ دکھائے۔واضح رہے کہ یاسرحسین کی قریبی دوست اقرا عزیز نے ہانیہ اوریاسر کے معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیارکی ہوئی ہے لیکن انہوں نے ہانیہ کی حمایت کرنے والے تمام فنکاروں کو ان فالوکردیا ہے جس پر متعدد فنکاروں نے بھی انہیں ان فالو کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…