لاہور(این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر کا نیا کمرشل نجی ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ندا یاسر ایک نجی ٹی وی چینل سے میزبانی کررہی تھیں اب انہوں نے تقریباً پانچ سال کے بعد کسی ٹی وی کمرشل میں کام کیا ہے جس کا انہوں نے معقول معاوضہ بھی وصول کیا ہے ۔انکا کمرشل آج کل مختلف ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہے۔