جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان سمیت دیگرفنکارہانیہ عامر کی حمایت میں بول پڑے

datetime 15  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارکے خلاف آواز اٹھائی ہے جس پر ماہرہ خان سمیت شوبز کے دیگر فنکار بھی ان کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل انسٹاگرام پراپنی بغیر میک اپ دوتصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اوردانے (ایکنی) نمایاں تھے جو کافی بدنما لگ رہے تھے۔

ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے، خوبصورتی کے یہ معیار خرکس نے بنائے ہیں کہ صاف اورشفاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ ہانیہ نے یہ بھی بتایا کہ چہرے پرموجود ان کیل مہاسوں اور دانوں کی وجہ سے وہ کس قدر پریشان رہیں، ان کے رات دن روتے ہوئے گزرے اور وہ عدم تحفظ کا شکارہونے لگی تھیں۔جہاں اداکارہ ہانیہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے خوف اور عدم تحفظات کو لوگوں کے ساتھ شیئرکیا تھا، وہیں اداکاریاسرحسین نے ان کی پوسٹ کو غیر سنجیدہ لیتے ہوئے انہیں مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔ یاسر حسین کے مذاق اڑانے پر ہانیہ سے رہانہ گیا اور انہوں نے یاسر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ لوگ جس طرح دوسرے لوگوں کے عدم تحفظات کو نشانہ بناکر مذاق اڑاتے ہیں یہ نہایت بدتر اور قابل نفرت ہے۔ یہ مذاق نہیں بے عزتی ہے، میں نہیں ہنسی، کوئی دوسرا بھی نہیں ہنس رہا۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت کی تعریف کی اورکہا میں بھی نہیں ہنس رہی، کوئی اور ہانیہ عامر نہیں ہوسکتی، مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔اداکارہ سائرہ شہروز نے بھی ہانیہ عامر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا خراب جلد، بالوں کا گرنا اوروزن کا بڑھنا، یہ چیزیں ہم پر اثراندازہوتی ہیں، اکثر ہم انہیں سمجھ نہیں پاتے اورخود سے ہی لڑنے لگ جاتے ہیں۔ تاہم خر میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…