کراچی (این این آئی) معروف ہدایتکار سید عاطف حسین مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، وہ گزشتہ طویل عرصے سے دل اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 28 سال سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہنے والے سید
عاطف حسین جو گزشتہ 48 گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر تھے خالق حقیقی سے جاملے۔عاطف حسین نے اپنے کیریئر کے دوران’’اک تمنا لاحاصل سی‘‘،’’آسمانوں پہ لکھا‘‘،’’مریم‘‘، ’’اقرار‘‘ اور’’بے قصور‘‘ جیسے متعدد ڈراموں کی ہدایتکاری دے کر صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔