لاہور(این این آئی) ‘‘ایک دن حرم میں’’ ایک خصوصی تھٹریکل فیچر ڈاکیومینٹری فلم ہے جو رواں ماہ رمضان المبارک پاکستانی سینماوں میں ملک گیر سطح پر ریلیز کی جائے گی۔خصوصی فیچر ڈاکیومینٹری فلم کی ڈسٹریبیوشن کے فرائض ملکی اور بین الاقوامی
سطح پر پاکستان میں 2005سے ڈسٹریبیوشن کرنیوالی کمپنی کررہی ہے،یاد رہے کہ ‘‘ایک دن حرم میں’’ اب تک کی سب سے زیادہ کامیاب اسلامی دستاویز فلم ہے جس کا ورلڈ پریمیئر دبئی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں کیا گیا جب کہ حال ہی میں انڈیا میں اس کا پریمیئر کیا گیا ہے۔‘‘ایک دن حرم میں ‘‘مکہ شہر کی ایک غیر معمولی کہانی ہے،یہ ایک ایسی حرمت والی جگہ ہے جہاں غیر مسلم کو اجازت نہیں حتیٰ کہ وہ یہاں اپنے پاؤں ہی رکھ سکیں، مگر یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سعودی حکومت نے کسی فلم کریو کو حرم تک رسائی دیکر فلم مکمل کرنے کی اجازت دی ہو۔فلم کے ڈائریکٹر ابرار حسین کا کہنا تھا میرے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ میری فلم اس خصوصی فلم کو پاکستان میں موجود ناظرین کے لیے پیش کیا جارہاہے، خاص طور پر رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرے لیے اس سے بڑھ کر اعزاز اور کیا ہوگا کہ میری فلم کو میرے ہی ملک میں پیش کیا جارہاہے۔