لاہور(این این آئی) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے او ر ہمیں چاہیے کہ ہر قدم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اٹھایا جائے ،رمضان المبارک کے روزوں سے ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں خصوصی عبادات کے اہتمام کے ساتھ مستحق اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے ۔اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں
کیلئے جینے کا مزہ ہی الگ ہے جس کا تصور ناقابل بیان ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں تمام روزے رکھتی ہوں اور خصوصی عبادات کے ساتھ جہاں تک ہو سکے مستحق لوگوں کی بھی مدد کرتی ہوں ۔ثناء نے کہا کہ صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ مستحقین کی ہر طرح سے مد کریں ۔ استطاعت نہ رکھنے والے خاندانوں کو سحری اور افطاری کے دستر خوانوں میں شامل کیا جائے اور یہی حقیقی عبادت ہے ۔