لاہور ( این این آئی)گلوکارہ شفق علی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ شفق علی چند روز قبل عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ میں روضہ رسول ؐ پر حاضری بھی دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔