لاہور(این این آئی)اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ نے کہا ہے کہ عمرے کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عمرے کے دوران تصاویر شیئر کرنے کا مقصد اس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو بھی نیکی کے اس کام کی جانب راغب کرنا تھا ۔
ہماری حقیقی زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کو اچھا کام کرتے ہوئے دیکھ کر ان کی پیروی کرتے ہیں ۔ ہم نے تصاویر شیئر کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد جو روحانی خوشی ملی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔