سائیکولوجیکل ہارر فلم ’’کتکشا‘‘ 21 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

12  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پہلی پاکستانی سائیکولوجیکل ہارر فلم ’’کتکشا‘‘ 21 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔پاکستانی سائیکولوجیکل ہارر فلم ’’کتکشا‘‘ کی دنیا بھر میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرو لائیو موویز نے حاصل کرلیے ہیں جوکہ بھرپور تشہیر کے ساتھ فلم کی ملک بھر میں ریلیز کا ارادہ رکھتے ہیں۔کتکشا، کی شوٹنگ قدیم اور مشہورکٹاس راج مندر ،کلرکہار اور سون ویلی کے علاوہ اسلام آباد کی حسین لوکیشنز پر کی گئی ہے، فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج، نمرہ خان، مبین گبول

قاسم خان اور کرن تعبیر شامل ہیں،نا معلوم افراد، ایکٹر ان لا، لال کبوتر سمیت متعدد فلموں میں قابل ذکر کردار نبھانے والے اداکار سلیم معراج پہلی مرتبہ کسی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ مبین گبول اور نمرہ خان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔کتکشا کے مصنف و ہدایت کار ابوعلیحہ نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے، فلم کا ٹریلر عید الفطر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جبکہ فلم 21 جون کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…