یو ٹیوب سٹار شام ادریس نے تمام پاکستانی یوٹیوبرز سے معافی مانگ لی

11  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب سٹار شام ادریس اور مختلف پاکستانی یوٹیوب سٹارز کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی تھی جس میں حالیہ دنوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔یہاں تک کہ رواں ہفتے کراچی میں شام ادریس کی اہلیہ سحر عرف فروگی کو ایک لڑکے نے منہ پر مکا مارا اور وہاں سے بھاگ گیا۔اس واقعے کے بعد ایک دوسرے پر کافی الزام تراشی ہوئی مگر اب شام ادریس نے پاکستانی یوٹیوبرز سے

معذرت کرلی جن پر انہوں نے گزشتہ دنوں ہی سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔شام ادریس نے اپنی نئی ویڈیو میں کہا کہ اگر رمضان کے مقدس مہینے میں بھی اگر وہ غصہ اور برے ارادوں کو برقرار رکھیں تو روزہ رکھنے کا کیا فائدہ؟ تو اسی لئے وہ ہر اس فرد سے معذرت خواہ ہیں جن کو ان کے اقدامات یا الفاظ سے تکلیف پہنچائی ہو۔انہوں نے یوٹیوبر رحیم پردیسی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے تاہم اگر رحیم کو کسی بھی طرح ان سے تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت کرتے ہیں۔انہوں نے مورو سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتے ہیں کہ شام نے ان کی ویڈیو کاپی کی تو وہ ان سے بھی معذرت کرتے ہیں۔انہوں نے شاہ ویر جعفری کے بارے میں کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم دونوں بھائیوں کی طرح تھے مگر اب حالات بدل گئے ہیں، ہم دونوں کے درمیان جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں، مگر اسے اگر مجھ سے تکلیف پہنچی ہے تو میں ان سے بھی معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے زید علی سے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زید کے بارے میں جو کچھ کہا وہ غصے میں کہا، زید ماضی کو بھول جائیں اور نئے تعلقات بنائیں۔شام ادریس کے ڈکی بھائی سے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں سے غلطیاں ہوئیں اور وہ اپنے الفاظ اور اقدامات جن سے ڈکی بھائی یا ان کا خاندان متاثر ہوا، پر دل سے معذرت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈکی کو معاف کیا، اب وہ بھی کردیں۔انہوں نے کہاکہ تمام یوٹیوبرز کو معاملے کو ختم کرنا چاہیے جو پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کو متاثر کررہا ہے اور پوری دنیا میں پاکستانی یوٹیوبرز کا امیج خراب ہورہا ہے۔شام ادریس نے اس ویڈیو میں کچھ بھی براہ راست نہیں کہا کہ وہ کیوں معذرت کررہے ہیں، بس انہوں نے سب سے معافی مانگ لی۔دوسری جانب ڈکی بھائی نے اس معذرت پر ایک ٹوئیٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناصر خان جان سے معذرت کرنیوالے اینکر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو شام کو یہ بھیجنی چاہئے اور بتانا چاہیے کہ کس طرح معافی مانگی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…