جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

’فلم چھلاوا میں میرا کردار اصل زندگی سے قریب ہے

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کی دلکش اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اظفر رحمان کی نئی آنیوالی فلم ’چھلاوا‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔ایک انٹرویو میں اظفر رحمان نے کہا کہ فلم میں اْن کا کردار اصل زندگی سے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ایک لڑکا، لڑکی اور ظالم سماج کے گرد گھومتی نظر آئیگی۔ رومانوی کہانی سے بھرپور اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ جوڑا مشکلات اور جدو جہد کے بعد اپنے گھر والوں کو شادی کیلئے مناتا ہے۔اظفر رحمان نے بتایا کہ اس فلم میں اْن کا

کردار اْن کی اصل زندگی سے قریب ترین ہے، فلم چھلاوا میں وہ ایک سمیر نامی پر جوش اور جذباتی لڑکے کا کردار ادا کریں گے، جو اگر خوش ہے تو خوش رہے گا اور اگر اْداس ہے تو بری طرح جھگڑا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اْن کا یہ کردار بہت سی شخصیت پر مشتمل ہے اور انہیں یہ کردار کرکے بے حد اچھا لگا۔انہوں نے بتایا کہ مہوش حیات اور اْن کی اس فلم میں بہترین موسیقی، تفریح، طنز و مزاح اور رقص سمیت تمام چیزیں موجود ہیں۔فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…