پاکستانی پرچم کیوں اٹھایا ہوا ہے؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد راکھی ساونت نے خود ہی وجہ بتا دی

9  مئی‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) تنازعات کی ملکہ راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہوربالی ووڈ اداکارہ اورڈانسرراکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکاررہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر

پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرشیئرکرائی ہے۔ راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرنے سوشل میڈیا پرطوفان مچا دیا ہے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اورپاکستان اورپاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے۔راکھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’’دھارا370‘‘میں کام کررہی ہیں ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں۔ یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بْرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔ میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کشمیریوں کو اورہندوستانیوں کو سرحد پار کرواتے ہیں ان کی مدد کرتے ہیں وہ بہت نیک ہوتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…