کراچی (این این آئی) فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ ‘‘ کی تشہیری مہم کی تیاریاں ایک بار پھر شروع کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے سرے سے پوری کاسٹ کیساتھ تشہیری مہم ماہ صیام میں جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
جس کیلئے تمام فنکاروں کی مصروفیات کومدنظر رکھ کر شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔ملٹی سٹاررز مووی ہونے کی بناپر فنکاروں کویکجا کرنا ایک مسئلہ بناہو ا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں حمائمہ ملک، ریشم، بابر علی، حمزہ علی عباسی، شفقت چیمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔